ترکی نے بحرین کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ بحرین  کی جانب سے بھی متحدہ عرب امارات کا تعاقب کرتے ہوئے عرب امن کوشش اور اسلامی تعاون تنظیم کے دائرہ کار میں ضمانتوں کے بر خلاف  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا فیصلہ باعثِ خدشات ہے جس کی ترکی  شدید مذمت کرتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مسئلہ فلسطین کے دفاعی امور پر ایک کاری ضرب کے مترادف ہے، بحرین کا فیصلہ اسرائیل کو فلسطین کی طرف ناجائز طریقوں اور فلسطینی زمینوں پر قبضے کو مستقل کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔ 

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے قیام کا واحد راستہ مسئلہ فلسطین کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کسی منصفانہ حل سے گزرتا ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top