اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول ٹی وی کے مشہور پروگرام " ٹک ٹاک شو" کی نشریات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی۔

پیمرا کے مطابق ٹک ٹاک شو میں انتہائی نامناسب ، بیہودہ، فحش اور انڈین میوزک پر مبنی ویڈیوز اور مواد نشر کیا جارہا تھا۔ اس کے خلاف پاکستانی عوام نے پیمرا کو نہ صرف براہ راست شکایات جمع کرائیں بلکہ وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات کیں جس کے بعد چینل انتطامیہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھیج کر مذکورہ پروگرام کے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔


پیمرا نے کہا کہ چینل کو پروگرام ٹک ٹاک شو میں انتہائی نامناسب، بیہودہ، فحش اور بھارتی موسیقی پر مبنی ویڈیوز/ مواد نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

پیمرا کی ہدایت کے باوجود بول انٹرٹینمنٹ نے مذکورہ پروگرام میں نامناسب ٹک ٹاک ویدیوز نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اتھارٹی نے پیمرا آرڈینن کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔





Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top