پشاور: خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبہ بھر کی شاہراہوں کو مانیٹر کیا جا سکے گا اور کرپشن کی روک تھام بھی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے صوبہ بھر کی شاہراہوں کو مانیٹر کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ خیبر پختونخوا ہائی وئے پولیس نے سنٹرل کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے باقاعدہ آن لائن سسٹم کا افتتاح کیا۔
اب صوبے بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ متعدد کیمروں سے لیس گاڑیاں گشت کریں گی، جن کی مدد سے شاہراہوں کی بندش کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائیگی۔ آئی جی پولیس کے مطابق سسٹم سے کرپشن کی روک تھام ہوگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو سزا بھی ملے گی۔
پولیس سربراہ کے مطابق ٹیکنالوجیکل پولیس کو متعارف کروا رہے ہیں، سروس ڈیلیوری اور پولیس کا احتساب بھی ہوگا۔ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے اس سے قبل بھی عوام کی سہولت کے لیے ای چالان اور دیگر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کو عوام میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں