لاہور: سیشن عدالت نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر آصف پرویز کو سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی کی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف پرویز کو موت کی سزا سنا دی۔ جبکہ مجرم کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت 3 برس قید کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ 

مجرم آصف پرویز کی سزا کی روبکار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو بھجوا دی گئی۔

گرین ٹاؤن پولیس نے مجرم کیخلاف توہین رسالت، توہین قرآن، توہین مذہب سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے 2013ء میں مجرم آصف پرویز کیخلاف مقدمہ کا چالان پیش کیا۔

عدالت نے دستیاب شواہد اور گواہوں کی روشنی میں آصف پرویز کو موت کی سزا سنائی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top