ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤجنگ نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب میں کیا۔ سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور اداروں کی کوششوں سے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
یاوجنگ نے کوروناوائرس کے پھیلاو کے وقت چین کے لئے پاکستان کی مدد اورتعاون کو بھی سراہا۔
اس موقع پر قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین محمد افضل نے کہا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ ایم ایل ون کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا اور ایکنک کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اس کے علاوہ ڈی جی چائنہ ریلوے گروپ سن یانگ جن نے بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مقامی افراد اور مال کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بھی یقین دہانی کروائی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں