راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کور کمانڈر کانفرنس میں ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا وائرس مہم اور انسداد ٹڈی دل مہم پر بھی گفت و شنید کی گئی۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top