دبئی : متحدہ عرب امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا،یو اے ای کا ’ہوپ مشن‘ سیارہ مریخ کے لیے روانہ کردیا گیا، اس مشن کا نام ”ال امل“ یعنی امید رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سرخ سیارے پر جانے والا ”ال امل“ مشن جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا ہے، یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔
واضح رہے یہ کسی بھی عرب ملک کی جانب سے خلا میں بھیجا جانے والا پہلا مشن ہے۔ اس خلائی مشن پر 73 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاگت آئی ہے۔ مشن کی روانگی کے وقت دبئی میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور برج خلیفہ کی عمارت بھی سجائی گئی تھی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں