اسلام آباد: مسلم لیگ (ن ) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس نے پچھلے دو سال میں پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی۔ وزیراعظم نے ایسے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا ستر فیصد کام میاں شہباز شریف نے مکمل کردیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز نام نہاد وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا۔ عمران خان نے ایسے پروجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا ستر فیصد کام میاں شہباز شریف نے مکمل کردیا تھا۔ نام نہاد وزیراعظم پراجیکٹ کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دیتے رہے۔ اور عوام کی انکھوں میں دھول جھونکی گئی، انہوں نے کہا کہ آپکا اپنا ویژن کیا ہے عوام کو بتائیں آٹا ،چینی ،پٹرول کی قلت اپکا ویژن ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لاہور سکھر موٹروے، کامیاب نوجوان پروگرام اور دیگر پراجیکٹس کے نام بدل کر اپنی جماعت کے جھنڈے لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات موجود ہیں۔ دوہری شہریت والے جب کابینہ میں ہوں تو لوٹ مار کا سبب بنتے ہیں۔ کل کو یہ لوگ کسی ملک بھاگ جائیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟ جیسے جہانگیر ترین خاموشی سے بھاگ گئے، ویسے ہی باقی بھی بھاگ جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے دو سینٹر ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو دوہری شہریت کیس میں نااہل کیا گیا، فیصل واڈا کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں انکو نااہل کیوں نہیں کیا جاتا تمام تر مسائل کا ذمہ دار عمران نیازی ہے،

عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ کابینہ میں بیٹھے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس شہریت نہیں، ہم صرف وہاں کی رہائشی ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کو کہا گیا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو جہانگیر ترین کو بھی نہیں روکا کیا باقیوں کو روکیں گے، جس شخص نے دوہری شہریت لی ہے اس نے اس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top