اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے پبلک کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ70 لاکھ ہے۔
مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے اثاثوں کی ملکیت ایک کروڑ40 لاکھ 48 ہزار ہے۔
معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے اکاوَنٹ میں 6 لاکھ 47 ہزار853 ہیں۔
معاون خصوصی شہبازگل کے مجموعی اثاثے 11 کروڑ سے زائد ہیں۔ شہبازگل امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں