کراچی: ڈالر گرل کے نام سے مشہور سپر ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔
ڈالر گرل: کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاکستان کے میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہنے والی ایان علی ایک بار پھر سامنے آرہی ہیں، لیکن اس بار کسی اسکینڈل میں نہیں ، بلکہ نئے انداز کے ساتھ شوبز میں دھماکہ خیز انٹری کرنے جا رہی ہیں۔
گزشتہ چار برسوں سے دبی میں مقیم منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ 5 سال بعد شوبز میں واپسی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 7 گانے ریلیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
تفصیلا کے مطابق ایان علی گزشتہ 5 سال سے جن گانوں پر محنت کررہی تھیں ساتوں گانے ایک ہفتے یا ذیادہ سے ذیادہ 2ہفتوں میں ریلیز کردئیے جائیں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں