اسلام آباد: ہنگری کی کمپنی نے کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی ، ایم او ایل کمپنی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے ذخائر دریافت کرلئے۔

کمپنی اعلامیئے کے مطابق پختونخوا ٹل بلاک میں دسویں گیس ذخائر تلاش کئے ہیں۔ نئے ذخائر سے ابتدائی طور پرگیس کی پیداوار کا اندازہ ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ مکعب فٹ ہے۔ جبکہ 3240بیرل یومیہ خام تیل بھی حاصل ہوگا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 21 سال میں ہنگری کی کمپنی کی پاکستان میں یہ 13 ویں دریافت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top