اسلام آباد: ترکی کے یوم جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے نام پیغام میں کہا کہ ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کیلئے ایک سبق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر اور عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ترک قوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، چار سال قبل ترک قوم نے اپنی بہادری اور قابلیت کا اظہار کیا تھا۔ ترک قوم نے اپنے جمہوری اداروں، امن و استحکام کا دفاع کیا تھا، 15 جولائی 2016 کو ترک قوم کی بہادری دنیا بھر کی اقوام کے لیے ایک سبق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ترک قوم کی بہادری تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، ایک صدی پہلے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی ترک قوم کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا،  اور پوری پاکستانی قوم نے ترکش امن، استحکام اور جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی تھی۔

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو فوج کی جانب سے اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد ترکی میں اس دن کو یوم جمہوریت و قومی اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top