فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈیا کی ایک عدالت نے انڈین کرکٹ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی سابق چیمپئن اور فرنچائز ’دکن چارجرز‘ کو غیر قانونی طور پر لیگ سے علیحدہ کرنے پر 0.64 بلین ڈالرز سے زیادہ جرمانہ ادا کرے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’دکن چارجرز‘ جو دکن کرونیکل نیوز پیپر گروپ کی ملکیت تھا، کو 2012 میں بی سی سی آئی نے مالیاتی خلاف ورزیوں کے الزام میں آئی پی ایل سے نکال دیا تھا۔
دکن کرونیکل کے قانونی امور کے ایک نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے جمعے کو اپنے فیصلے میں کہا کہ فرنچائز کو ختم کرنا غیر قانونی اور قبل از وقت تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں