پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آذربائیجان کے ضلع تووز میں آرمینیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں آذربائیجان کے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کےضلع تووز پر آرمینین فوج کے حملے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، آرمینین افواج نے 12 جولائی کو آذری ضلع تووز پر حملہ کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آذری غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ ناگورنو کراباخ کا تنازع خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان نےکہا کہ آرمینیا کی حالیہ اشتعال انگیز کارروائی عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تنازع کے پرامن حل کے لئے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ناگورنو کراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں