تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ہمارے بدقسمت ہمسائے بھارت کے برعکس پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں اسپتالوں خصوصاً انتہائی نگہداشت کےشعبہ جات میں کروناء کے مریضوں کی تعداد اور شرحِ اموات کم ہوئی ہیں۔ یہ مثبت رجحان جزوی بندشوں کی ہماری حکمت عملی اورعوام کیجانب سے حکومت کی تجویز کردہ حفاظتی تدابیر اپنانے کا ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سےمیری اپیل ہے کہ اس مثبت رجحان کے تسلسل کیلئے حفاظتی تدابیر پرعملدرآمدجاری رکھے۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پ رسادگی اپنائی جائے تاکہ عیدالفطر پر پیدا شدہ صورتحال سے بچا جا سکے جب ایس او پیز پسِ پشت ڈالے گئے، نتیجتاً اسپتال مریضوں سےبھر گئے۔ میں ایس او پیز کےسخت نفاذ کے احکامات صادر کررہا ہوں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں 250 بستروں کے آئسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 'عیدالاضحیٰ پر حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور عید سادگی سے منائیں۔'
عیدالفطر پر ہم نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوتے رہے، جس سے وائرس تیزی سے پھیلا، اس سے ہمارے ہسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا اور بدقسمتی سے اموات بھی ہوئیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں