باجوڑ: خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک افغان باڈر پر سرحد پارر سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے پر فائرنگ  کی گئی، 
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑمیں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری شہید ہو گئے جب کہ دو فوجی جوانوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top