راولپنڈی میں دو لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی، دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عاصمہ نامی لڑکی نے نیہا نامی لڑکی سے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی، عاصمہ نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروا کر نیا نام آکاش رکھا ہے،
دوسری جانب نیہا کے والد نے وکیل امجد جنجوعہ کے توسط سے راولپنڈی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے، جبکہ راولپنڈی ہائی کورٹ میں پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے، جس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
امجد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے نکاح نامے کا اندراج کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 10 میں ہوا، آکاش علی کے لڑکی ہونے کی تمام دستاویزات عدالت کو فراہم کیں، نادرہ سے عاصمہ بی بی نے اپنا شناختی کارڈ تبدیل کروایا اور عاصمہ بی بی کے مطابق اس نے جنس تبدیل کروائی جبکہ پاکستان میں جنس کی تبدیلی ناممکن بھی ہے اور غیر شرعی بھی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں