کہوٹہ: وزیراعظم نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
کہوٹہ: (کرم نیوز) وزیراعظم کہوٹہ میں شجرکاری مہم کے تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان نہ صرف درخت اگائیں بلکہ ان کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نےکہا کہ جنگلات کی نگہداشت کے لیے نگہبان بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جن کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے۔ یہ نگہبان چھوٹے پودوں کو آگ، انسانوں اور جانوروں سے بچا کر ان کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک آمین اسلم اور ماحولیات کی وزیر مملکت زرتاج گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں