وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 31 جولائی سے اتوار 2 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی سیکریٹری فلک شیر ورک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے تاہم عید کے صرف 2 دن کی چھٹی دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 31 جولائی سے تعطیلات کا آغاز ہوگا اور 2 اگست اتوار کو آخری چھٹی ہوگی جبکہ عید کے تیسرے دن یعنی 3 اگست پیر کو ورکنگ ڈے رکھا گیا ہے۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں