اطلاعات کے مطابق ایف سی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد مار ڈالا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف پی کی جانب سے کئے گئے آپریشن میں ہتھیار، گرنیڈ، آلات مواصلات، دیسی ساختہ بارودی سرنگ برآمد ہوا ہے۔

آج دن کے وقت بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان کےعلاقے کیچ میں معمول کے گشت کے دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت سے 35 کلومیٹر دور ہوا، سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث پاک فوج کا لانس نائیک جاوید کریم شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے تین جوان زخمی ہو گئے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ 19 مئی میں بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں سے پاک فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا  تھا جس میں  پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top