اسلام آباد: سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ تھا کوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔

چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ۔ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل ہو گئی۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس اہم موٹروے کو جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) اور وزارت مواصلات منصوبے پر کام مکمل کیا، مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کا سفر خوبصورت اور دلکش ہوگا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top