ممبئی: کورونا وائرس کا شکار بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں نے گھر پر ہی قرنطینہ اختیار کرلیا تھا۔

تاہم کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ممبئی کے نانا وتی  اسپتال کے آئسولیشن روم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کے اسپتال میں زیرعلاج ہونے کی تصدیق  کی ہے۔ تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی حالت اب بہتر ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا کے شوہر ابھیشک بچن اور سسر امیتابھ بچن پہلے ہی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ممبئی کے نانا وتی اسپتال میں داخل ہیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top