پشاور: خیبر پختونخوا کے کالجز میں بیچلر آف آرٹس(بی اے) اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) پروگرامز کو ختم کر دیا گیا۔
محکمہ اعلی تعلیم نے تمام کالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق نئے داخلے بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے 128 کالجز میں 4 سال کا بی ایس پروگرام شروع ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلی تعلیم نے سال 2020 تک بی اے اور بی ایس سی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی دو سالہ بی اے اور بی ایس سی کی ڈگری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
محکمہ اعلی تعلیم نے مذکورہ ڈگریاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی تھی کہ بی اے، بی ایس سی کی جگہ نئی اور جدید دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا آغاز کریں گے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری میں طلبا عام مضامین کی جگہ اسپیشلائزڈ مضامین رکھ سکیں گے اور مختلف مضامین پر مشتمل بی اے کے بجائے سپیشلائزڈ مضامین پر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کریں گے۔
ٹیکنالوجی، صنعت اور تعلقات عامہ سے متعلق اسپیشلائزڈ مضامین بھی ڈگری کا حصہ ہوں گے جن میں طلبا کو تعلیم دی جائے گی۔
ایسوسی ایٹ ڈگری کے تحت طلبا کو نمبرز کے حصول کیلئے پریکٹیکل ٹریننگ کرنا ہونگی اور کوارڈی نیٹرز بھی رکھنا ہوں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں