پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں برج میں شادی شدہ جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، لڑکا اور لڑکی نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولین کی شناخت صبا اور راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین کی نعشیں ٹا ئپ ڈی تحصیل ہسپتا ل حویلیاں منتقل کی گئیں جہا ں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی گئیں ہے۔
پولیس کے مطابق جہانگیر نامی شخص مقتولہ کا بھائی تھا، ملزم نے آج صبح گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں