ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف کو گھر میں آئسولیشن کے لئے خصوصی گاڑی پر لاہور سے واپس اسلام آباد بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گھر میں آئسولیشن کے دوران حارث رؤف پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطے میں رہیں گے، پی سی بی میڈیکل پینل 10 روز بعد حارث رؤف کے دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top