میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس اگست میں امریکی ریاست میساچوٹس کی عدالت نے امریکا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ اداکارہ لوری لافلن اور ان کے شوہر کو مجرم قرار دیتے ہوئے جیل اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں میاں اور بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی دو جوان بیٹیوں کو یونیورسٹی آف سدرن کیلی فورنیا کے کالج میں داخلہ دلوانے کے لیے 5 لاکھ امریکی ڈالر کی رشوت دی تھی۔
دونوں نے عدالت میں کیس چلنے کے بعد ابتدائی طور پر الزامات کو مسترد کیا تھا تاہم بعد ازاں دونوں نے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ لوری لافلن کے شوہر 5 ماہ تک قید کاٹیں گے جب کہ اداکارہ لوری لافلن کو 2 ماہ بعد آزاد کردیا جائے گا۔
یاد رہے دونوں کے خلاف مذکورہ کیس میں گزشتہ برس 2019 کے آخر میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، اسی کیس میں اداکارہ فیلیسٹی ہفمین سمیت دیگر 50 شوبز، اسپورٹس، فیشن، ٹی وی، کاروبار اور صحافت سے وابستہ شخصیات پر بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں