ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں عارضی اعداد و شمار کے مطابق مجموعی بنیاد پر اکتوبر کے مہینے میں ماہانہ ہدف پورا نہ کرنے کے باوجود مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولی ہدف سے تجاوز کرگئی۔
جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر نے 13 کھرب 20 ارب روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں 13 کھرب 30 ارب روپے وصول کیا جو 15 ارب 70 کروڑ روپے یا 1.18 فیصد زیادہ ہے۔ ریونیو کی وصولی 325 ارب روپے سے سالانہ بنیاد پر 2 فیصد بڑھنے کے باوجود 333 ارب روپے رہی جو 352 ارب روپے کے ہدف سے 5.4 فیصد کم ہے۔
اکتوبر میں انکم ٹیکس کلیکشن اسی ماہ کے 126 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 18 ارب روپے کم ہوکر 108 ارب روپے رہا تاہم گزشتہ سال کے 108 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں اکتوبر میں انکم ٹیکس کلیکشن میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
کئی اقدامات متعارف کروائے جانے کے باوجود انکم ٹیکس کی وصولی توقعات سے بہت کم رہی۔
علاوہ ازیں اکتوبر کے دوران سیلز ٹیکس کلیکشن گزشتہ سال کے 145 ارب روپے کے مقابلے میں 13.79 فیصد بڑھ کر 165 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سیلز ٹیکس کلیکشن کے لیے 151 ارب روپے کا ہدف تھا جو اسی ماہ کے دوران گزشتہ سال کے کلیکشن کے مقابلے میں کچھ زیادہ تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں