راولپنڈی: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے میڈھیویرے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ شان ولیمز 25،ایلٹن چگمبورا 21 اور برینڈن ٹیلر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث  رؤف اور وہاب ریاض نے 2،2 جبکہ محمد حسنین اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم کے 82 رنز کی بدولت باآسانی 7 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ ان کے علاوہ محمد حفیظ 36 اور فخر زمان 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 55 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے مزرابانی  نے 2 جبکہ چتارا اور نگراوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار 8 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ منگل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top