لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ پاکستانی امپائر علیم ڈار کے لیے یادگار بن گیا۔ علیم ڈار نے سب سے زیادہ 210 ایک روزہ میچوں کو سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرانے کا ریکارڈ پہلے ہی علیم ڈار اپنے نام کر چکے ہیں۔

راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے علیم ڈار کے کیرئیرکا دو سو دسواں ون ڈے ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقی امپائرروڈی کرٹزن کا دوسونو میچ سُپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

علیم ڈار نے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے پر بہت خوشی ہے۔ اہلخانہ، پی سی بی اور مداحوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کی سپورٹ کے بغیریہ کامیابی ناممکن تھی۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2019 کو پاکستانی امپائر علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ سپروائز کرنے والے امپائر بنے تھے، علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے 2009 سے 2011 تک علیم ڈار تین مرتبہ مسلسل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ 

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top