امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے محض6الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔

اس وقت صرف چند ریاستوں کے حتمی انتخابی نتائج آنے سے رہ گئے ہیں، تقریباً 14 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جو خود امریکی تاریخ میں صدارتی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔

امریکی ریاست نیواڈا کے6ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252ووٹ سےآگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

جارجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جہاں 98فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور ٹرمپ کو معمولی مارجن سے برتری حاصل ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ریاست مشیگن میں جو بائیڈن کامیاب ہو گئے ہیں۔ مشیگن سے جو ڈیموکریٹک امیدوارکو 16 الیکٹورل ووٹ ملیں ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں میں سے بات چند ریاستوں پر آ گئی ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور نارتھ کیرولینا  میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جارجیا میں 16 اور نارتھ کیرولینا میں 15 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

اسی طرح 20 ووٹوں والی ریاست پنسلوانیا اور 16 ووٹوں والی مشی گن میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے جبکہ 6 ووٹوں کی حامل ریاست نیواڈا میں جوبائیڈن آگے ہیں۔ ریاست جارجیا اور نارتھ کیرولینا میں  دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 24 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ 2016 کے صدارتی انتخاب میں، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تھے، 59.2 فیصد امریکی ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔ اب تک کی گنتی کے مطابق یہ شرح 60 فیصد کے قریب پہنچ رہی ہے اور بعض سیاسی مبصرین نے یہاں تک پیش گوئی کردی ہے کہ یہ شرح 65 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ اب ووٹوں کی گنتی بھی اختتامی مرحلے پر داخل ہوچکی ہے اور امید ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران تمام ریاستوں سے مکمل، حتمی لیکن غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ فی الحال 538 الیکٹورل ووٹس میں سے 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن فیصلہ کن فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکا میں صدارتی امیدوار کی حتمی فتح کےلیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ 270 یا زیادہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرے۔

دوسری جانب موجودہ امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔ اب ان کی جیت کا مکمل دار و مدار سوئنگ اسٹیٹس پر ہے۔ البتہ امریکی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کو سوئنگ اسٹیٹس سے بھی تمام الیکٹورل ووٹس مل جائیں تب بھی وہ مجموعی طور پر 268 الیکٹورل ووٹ ہی حاصل کرپائیں گے۔

جو بائیڈن اگرچہ اپنی فتح کےلیے بہت پرامید ہیں لیکن انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ جب تک مکمل نتائج نہیں آجاتے، تب تک وہ اپنی فتح کا اعلان بھی نہیں کریں گے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top