وزیراعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے، بدقسمتی سے صنعتی شعبے کو 25 فیصد مہنگی بجلی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری انڈسٹری مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ پچھلی حکومتوں میں بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کیے گئے، آج جو پیکیج اعلان کررہا ہوں اس سے مقامی صنعت کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ یکم نومبر سے اسمال میڈیم انڈسٹری (چھوٹی اور درمیانی صنعتوں) کیلئے اضافی بجلی 50 فیصد کم ریٹ پر دیں گے، یعنی اب تک ان کا جو معمول کا بل آتا تھا، اس سے جو اضافی بجلی وہ استعمال کریں گے وہ انہیں آدھی قیمت پر ملے گی، مثلا اگر وہ 16 روپے یونٹ پر بجلی خرید رہے تھے تو اب وہ 8 روپے میں ملے گی، یہ رعایت 30 جون تک کے لیے ہے، اسی طرح بلاتخصیص چھوٹی بڑی ساری صنعتوں کو آئندہ 3 سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی دیں گے، اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا اور 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس کے بعد وزیراعظم نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی عمل کی ترقی سے روز گار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ صنعتی شعبے کیلئے ایک پیکج تیار کیا ہے۔ ہم نے آتے ہی ایکسپورٹ پر توجہ دی ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی پر آدھے پیسے چارج کئے جائیں گے۔ ہماری موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے نومبر کا جو بل آتا تھا، وہ 50 فيصد کم ريٹ پر بجلی ديں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے، کورونا کے بعد پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھیں، ہماری ایکسپورٹ 25 سے 20 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں، گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے، تعمیراتی صنعت آگے بڑھ رہی ہے، لوگوں کو روزگار ملے گا تو غربت کم ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری بنائیں۔ ہم ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ عوام گھر سے باہر فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے اور پاکستان میں بھی تھوڑا اضافہ ہورہا ہے، عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے، اللہ نے ہمیں بہت مشکل وقت سے بچایا ہے اور پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلے کیے اور اللہ کی برکت ہوئی، سردیوں میں عوام سے اپیل ہے کہ ماسک ضرور پہنیں، لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ انہیں ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے، صرف وہ چیزیں بند کریں گے جس سے کاروبار کو نقصان نہ ہو۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں