دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویانا کے دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں خبریں ہمارے لیے باعث افسوس ہیں۔ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ سالہا سال سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ترکی ان کھٹن لمحات میں آسڑوی عوام کے شانہ بشانہ ہے۔
یاد رہے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پیر کی رات ایک دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے کے باوجود دو ترک نوجوانوں نے ضعیف خاتون اور زخمی پولیس اہلکار کی جان بچا کر بہادری کی مثال قائم کر دی
صدر رجب طیب ایردوان نے زخمی ہونے والے ترک نوجوان سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی اور اس کی بہادری کو سراہا
ویانا دہشت گرد حملےمیں دو بہادر ترک نوجوانوں رجب طیب گلتکین اور میکائل اوزین نے پولیس افسر سمیت ایک زخمی خاتون کے دفاع کےلیے اپنی جانیں خطرےمیں ڈال دیں اور گولیوں کی بوچھاڑ سےان کو بچا لائے۔ صدر ایردوان نے ٹیلیفون کرکے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ہم نام نوجوان رجب طیب گلتکین سے کہا: ''مجھے آپ پر فخر ہے۔''
نوجوان نے جواب دیا: ''میں نے آپ کے نام کی لاج رکھی ہے، اور اسے اپنے لیے باعث عزت سمجھتا ہوں۔''
خیال رہے کہ ویانا میں کل شام ہونے والے مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں