تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دنوں میں پتہ چل گیا تھا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام الگ عبوری صوبہ چاہتے ہیں تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے عبوری آئینی صوبے کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ووٹ ملنے سے پہلے ہی گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کا آئینی حق دے دیا ہے، آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان صوبہ بن نہیں رہا، بن گیا ہے، آپ ووٹ دیں آپ کے 72 سال کی محرومی ہم دور کریں گے، وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو سی پیک خصوصی اکنامک زون دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں، میڈیکل کالج اور انجنیئرنگ یونیورسٹی کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہگلگت بلتستان میں توانائی کے نئے منصوبے شروع ہو چکے ہیں جبکہ میڈیکل کالج اور انجیئرینگ کالج کی منظوری ہو چکی ہے،گندم کے کوٹے میں ایک لاکھ بوری کا اضافہ کیا گیا ہے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہا ہے ،عوام گلگت بلتستان میں ہماری حکومت بنائیں اور شتونگ نالے کا پروجیکٹ میں پورا کرونگا۔
انہوں نے کہا کہعوام ووٹ دیں سکردو کو مثالی شہر بناوں گا، سکردو میں طالبات کے لیے بھی کالج بناونگا اور ہر گاوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان آپ لوگوں اور آپ لوگوں کے بچوں کے مستقبل اور حقوق کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، وہ اکیلے ان بدعنوان عناصر کا مقابلہ کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اگر مر بھی جائیں تو ان ڈاکووں کو معاف نہیں کریں گے، وہ قوم کیلئے بدعنوان عناصر کو ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی بھی قوم کا پیسہ لوٹنے کے بارے سوچ بھی نہ سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر سال 30 کلو میٹر روڈ اپنے امیدوار کو دوں گا، آپ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کو بھرتی کیا جائے گا، 13 اور 14 گریڈ اپ کا مطالبہ ہے، اب گریڈ 17 کی بھرتی بھی یہاں ہو گی، میں بطور وفاقی وزیر نہیں پی ٹی آئی کے کارکن کی طرح بات کر رہا ہوں، صرف وزیراعظم عمران خان آپ لوگوں کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور وہی آپ کی امانت حقدار ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں