لاہور میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ میں نے جوبات کی وہ اس حکومت کیلئے کی ،میرا خیال ہے کہ میں نے ٹھیک کی ، سیاسی ایشو کو سیاسی رہنا چاہیے ، میں کہتاہوں کہ اتنا اور نہ اکساﺅ کہ کوئی اور ایسی بات ہو جائے تو اس لیے ان کو چھوڑ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ واضح کردیا کہ میں نے اس حکومت اور ان کے وزرا کے بارے میں بات کی تھی، مجھے اب وضاحت کی ضرورت نہیں میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر روز کہا جائے کہ آپ میں مودی کی روح ہے ،آپ ہندوستان کے ہیں اور آپ غدار ہیں ، کیا آپ کا دل نہیں دکھے گا ؟ کیا آپ بھی جذبات میں آ کر کوئی ایسی بات نہیں کریں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جوبات کی وہ میرے خیال کی میں نے ٹھیک کی ، سیاسی ایشو کو سیاسی رہنا چاہیے ، یہ مجھے کہتے ہیں فواد چوہدری کی بات کیوں نہیں کی، میں اگر فواد چوہدری کی بات کو لے کر آگے جاﺅں گا تو میں قومی مفاد کو فائدہ نہیں پہنچا رہاہوں گا تو اس لیے ہم وہ بات کریں جو قومی مفاد کی ہے ، میں کہتاہوں کہ اتنا اور نہ اکساﺅ کہ کوئی اور ایسی بات ہو جائے تو اس لیے ان کو چھوڑ دینا چاہیے ۔
خیال رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ دنوں ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، پسینے میں شرابور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں جبکہ بھارت آج رات 9 بجے حملہ کر رہا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں