راولپنڈی: افغانستان سے سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر افغانستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے جوان فخرعباس شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے باعث دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ژوب کے علاقے منزا کئی میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، افغان حکام سے بارڈر کراسنگ کے امور پر مسلسل بات کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی فائرنگ بگسر سیکٹر میں کی گئی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 45 سالہ مقامی زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top