پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق روس کی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دروزبہ فائیو فوجی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔ پاک روس مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہے۔
#Russian Federation Special Forces’ contingent arrived in Pakistan for 2 weeks long joint exercise DRUZHBA 5. The exercise is aimed at sharing both armies experiences in counter terrorism domain. Sky diving & hostage rescue operations will be highlights of exercise #DRUZHBA. pic.twitter.com/XUeO5XCgRt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 5, 2020
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ پاک روس پہلی دروزبہ مشق 2016 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔ 2017 میں دوسری دروزبہ مشق روس جبکہ تیسری پاکستان میں ہوئی تھی۔
پاک روس چوتھی مشترکہ فوجی مشق 2019 میں روس میں منعقد ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔
ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ روس کے علاقے سترکھان میں منعقد ہونے والی فوجی مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت اس فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا تھا۔ دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلے کو بچگانہ اور تنگ نظری قرار دیا تھا۔
پاکستان نے گزشتہ سال اسی سلسلے کی ٹی سنٹر 2019ء میں بھرپور شرکت کی تھی۔ پاکستان سمیت قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوئے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں