پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔
لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔
انہیں علاج کیلئے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھیں گے۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ ابھی ان کی واپسی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔
جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین لندن چلے جانے کے بعد کہا گیا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ برطانیہ علاج کیلئے گئے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں