واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن بالآخر صدر ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے  سی این این کے مطابق جو بائیڈن اب تک 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔


سی این این کے مطابق جو بائیڈن کی جیت کے ساتھ ہی کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

صدارتی انتخابات کے ذریعے جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں جس کے بعد جوبائیڈن جنوری 2021میں صدارت کاحلف اٹھائیں گے۔

وں تو کانٹے دار مقابلے میں جوبائیڈن کو ہمیشہ ہی صدر ٹرمپ پر برتری حاصل رہی لیکن کسی بھی مرحلے پر یہ سبقت بہت زیادہ فرق سے نہیں رہی اور واضح نتائج سامنے آنے امریکا سمیت دنیا کی نظریں نتائج پر جمی رہیں۔ جب جوبائیڈن کو ٹرمپ پر صرف 20 الیکٹورل ووٹ کی سبقت حاصل تھی تو آخری 6 ریاستوں کے نتائج کے انتظار نے مقابلے کو مزید سنسنی  خیز بنا دیا اور بالآخر پنسلوینیا سے کام یابی کے بعد بائیڈن نے صدارتی انتخاب میں کام یابی کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹس کا سنگ میل طے کرلیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top