کراچی: کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا، سی اے اے کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22کردی۔ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے دو کیٹگری(اے اور بی) ہیں۔

گزشتہ ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو2 کیٹگری میں تقسیم کیا گیا تھا لیکن اب کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22کر دی گئی۔

کیٹگری بی مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق سی اے اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے 7 ٹیسٹوں کو پی سی آرکروونا ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا ہے جبکہ سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار بھی دے دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سی اے اے کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کروونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔

ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار کووڈ 19،رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار سارس کووڈ 2 اور آر ٹی پی سی آر کووڈ 19 شامل ہیں۔

آر ٹی پی سی آر سارس کووڈ 2 ،پی سی آر سارس کووڈ 2ایکسپرٹ ،ایکسپریس سارس کووڈ 2 اورپی سی آر کووڈ 19 بھی شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کیٹگری اے آسٹریلا چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، سری لنکا، سنگا پور اور تھائی لینڈ شامل ہے۔

کیٹگری اے کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top