افغانستان ؛ فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی

حملے میں افغان فوج کے 25 سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ، 

کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی بیس پر خود کش حملے آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق حملہ مشرقی صوبے غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نواح میں ہوا جو گزشتہ چند ماہ کے دوران سب بڑا حملہ ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے فوجی اڈے پر ایک تیز رفتار کار تمام رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔


غزنی میں ہسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد ہمت نے بتایا کہ '30 لاشیں اور 24 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، یہ سب سیکیورٹی اہلکار تھے'۔

ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 9 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ 'خود کش بمبار ہمیوی گاڑی کو اڈے کے اندر لے گیا اور دھماکا کردیا'۔

دوسری جانب سے کابل میں ایک سرکاری ادارے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

ادھر افغان حکومت نے 98 طالبان اسیروں کو رہا کردیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر رہائی پانے والوں کی تعداد 748 ہوگئی ہے تاہم افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 29 فروری کو ہونے والے معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان اسیروں کو رہا ہونا تھا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top