ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے، ہوٹل کی عمارت کو باہر سے آراستہ کرنے کے لیے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

سونے کے اس ہوٹل میں دیواریں، دروازے حتی کے باتھ روم میں موجود چیزیں بھی سونے کی بنی ہوئی ہیں۔

ہوٹل کے اندر ساز و سامان بھی سونے سے تیار کیا گیا ہےجبکہ ہوٹل آنے والوں کو جو کھانا پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ہوٹل کے باتھ ٹب، ٹوائلٹ اور کچن کے برتن بھی 24 قیراط سونے کے بنے ہوئے ہیں۔


اس ہوٹل میں آنے والے ایک سیاح کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی اس ہوٹل میں داخل ہوا مجھے لگا جیسے میرا معیار بڑھ گیا ہو، میں نے یہاں کے پروقار ماحول سے خوب لطف اٹھایا ہے۔

ایک اور سیاح کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر لگا جیسے میں کوئی بادشاہ ہوں، جیسے مصر کے تاریخی بادشاہ ہوا کرتے تھے، مجھے ایسا پہلے کبھی بھی محسوس نہیں ہوا۔

یہ ہوٹل ویت نام کے ایک ڈیولپر نے تعمیر کیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔

یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کے قیام کا معاوضہ 250 امریکی ڈالر ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top