وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت چار روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ‏یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے50 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی تھی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top