دبئی: متحدہ عرب امارات کے ریاست شارجہ کے خورفکاں کے علاقے وادی شائس میں  پیر کے روز بہت بارش ہوئی،  

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چار کاروں کو سیلاب کے تیز پانی میں بہہ جانے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو کھور فکان کے قریب وادی شاس میں لی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق چاروں گاڑیاں اماراتی لوگ چلا رہے تھے، خوش قسمتی سے وہ کھڑکیوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات کے آج کے موسم کی پیش گوئی میں بھی کچھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے جنوری میں ملک میں شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دبئی پولیس نے آج صبح ایک ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں ڈرائیوروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ دھند کی صورتحال کے سبب سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top