پاکستان اور نیوزی لینڈ کےمابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے دو ٹیسٹ میچزتاورنگا اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ان 2 ٹیسٹ میچوں سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مدمقابل آئیں گی۔ جن میں سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبرکو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کونیپئر میں کھیلا جائے گا۔
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع ہوں گے جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔س وقت دونوں ٹیموں کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہے، جبکہ ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی اور نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تین دن ٹیم مکمل آئسولیشن میں رہے گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں