وسطی افغانستان کے صوبے دایکندی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بارودی سرنگ طالبان کی جانب سے صوبہ دایکندی کے ضلع کرجان میں بچھایا گئی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک ہی گاڑی موجود 7 خواتین، 5 بچے اور 2 مرد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کا الزام طالبان پرعائد کیا ہے۔ لیکن تاحال طالبان کے حوالے سے اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک قبول نہیں کی گئی،
خیال رہے کہ جب سے افغان امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں تب سے تواتر سے افغانستان کے مختلف صوبوں میں دھماکوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دایکندی کے گورنر کے ترجمان نصر اللہ غوری نے بتایا کہ متاثرہ افراد مزار جارہے تھے جب ان کی مِنی بس بم سے ٹکرائی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں