معروف ترک ڈارما سیریز ارطغرل غازی آذر بائیجان کے سرکاری چینل پربھی نشر کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈراما نشر کرنے کے حقوق حاصل کرلیے گئے ہیں۔
یہ ڈراما 2014 میں شروع ہونے کے بعد ہی آذر بائیجان میں مقبول ہونا شروع ہوگیا تھا۔
یاد رہے آذری سرکاری چینل کے مطابق ڈرامے کی 150 اقساط کی ڈبنگ اور ایڈیٹنگ کے کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ سرکاری چینل پر یہ ڈراما ہفتے کے پانچ روز نشر کیا جائے گا۔
خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ارطغرل غازی کو سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں