حکومت نے نوازشریف کو واپس لانے کے لئے ہر سطح کے رابطے کرنے اور اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے بعد ترجمانوں کا بھی اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں سمیت  سینئر قیادت شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جارحانہ انداز اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو ہر صورت ناکام بنانا ہے۔

اجلاس میں پولیٹیکل کمیٹی نے نوازشریف سے متعلق حکمت عملی طے کی جبکہ وفاقی وزراء نے نوازشریف کی واپسی کے حوالے اپنی تجاویز وزیر اعظم کو پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پولیٹیکل کمیٹی کو نوازشریف سے متعلق  بریفنگ دی جس پر پولیٹیکل کمیٹی بھی نوازشریف کو وطن واپس لانے کے فیصلے پر قائم ہو گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے پیچھے بھارت اقر ملک دشمن طاقتیں ہیں۔ قوم کو نوازشریف کا اصل چہرہ دکھانا ہوگا

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف بھارت کا بیانیہ بول رہے ہیں، فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ملک میں انتشار کون پھیلانا چاہتا ہے جبکہ بھارت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکی نہیں ذاتی ایجنڈا پر ہیں جبکہ قوم نون لیگ کی کرپشن سے واقف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں، انہیں ڈیل ڈھیل نہیں مل رہی جبکہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں اور فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔

اجلاس میں عمران خان نے ہدایت کی کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، ترجمان اور پارٹی رہنماء اپوزیشن کو ایکسپوز کریں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کا اب صرف ایک مقصد رہ گیا کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے جبکہ نوازشریف کو وطن واپس لانے کے لئے تمام کوششیں شروع کرریے ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزراء کو بھی اہم ٹاسک دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر بھارتی سازش کو ناکام بنا دیں گے جبکہ حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیانات سے بھارت خوش ہوتا ہے، نوازشریف کو ہر صورت واپس لائیں گے لہذا ان کی واپسی کے لیے کوششیں تیز کی جائے۔

پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں سات وزراء شریک ہوئے جن میں وفاقی وزیر شفقت محمود ،اسد عمر ،فواد چوہدری ، شیخ رشید ،بابر اعوان ،شہزاد اکبر شامل ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top