تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان توانائی کے معاملے آج قوم سے پر خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خطاب کے موقع پر نئے تعینات ہونے والے معاون خصوصی تابش گوہربھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان توانائی سے متعلق امور پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔
واضح رہے کہ ملک میں گیس کا بحران شدّت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
صوبہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ بھی گیس کی کمی کا کہہ کرشہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقررکر دیئے گئے ،وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں