لائیو اسٹریمنگ کے دوران چینی ولاگر  و انفلوئنسر کے سابقہ شوہر نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر ان پر آگ لگا دی جس کے باعث خاتون انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلا غ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور وی لاگر اپنا لائیو اسٹریمنگ شو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اسی دوران اُن کا سابق شوہر گھر میں داخل ہوا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والی ولاگر خاتون لامو ’ڈوین‘ (چینی ٹک ٹاک ورژن) پر کافی مقبول تھیں اور ان کے متعدد فالوورز تھے۔

30 سالہ چینی خاتون کو ان کی ویڈیوز اور پوسٹس کی وجہ سے خوب پزیرائی ملی اور ان کی ایک ویڈیو کو لاکھوں لوگ لائیک کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سابق شوہر گھر ستمبر کے وسط میں اسلحے کے ساتھ داخل ہوا، اُس نے پہلے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سوشل میڈیا اسٹار لامو کے پاس پیٹرول کی بوتل لے کر پہنچ گیا۔

لیمو کا 90 فیصد جسم آگ سے جھلس گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے جہاں اُن کا دو ہفتوں تک علاج جاری رہا اور گزشتہ شب ڈاکٹر نے اُن کی موت کی خبر سنائی۔

چینی انفلوئنسر کے انتقال کے بعد چین کی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر چین میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

چین کے مقامی چینل اور اخبارات نے رپورٹ کیا ہے کہ لیمو کے دو بیٹے ہیں، انہوں نے گھریلو حالات اور شوہر کے تشدد سے تنگ آکر  علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوچکی تھی۔

ٹک ٹاک پر اُن کے فالوؤرز کی 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے جبکہ اُن کی شیئر کردہ ویڈیوز کو اب تک 63 لاکھ سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

لامو نے اپنی آخری ویڈیو چودہ ستمبر کو شیئر کی جس میں وہ ثقافتی گانے پر ہونٹ ہلا رہی تھیں اور اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی تھیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top