اسلام آباد: سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ خصوصی اور معذور کھلاڑی بھی معاشرے ایک حصہ ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔

گزشتہ دنوں پشاور میں جاری نیشنل سپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے بعد سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحتمند افراد کی طرح خصوصی اور معذور کھلاڑیوں کے لئے ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان مقابلوں سے خصوصی اور معذور کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے اور کسی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے۔

قومی ہیرو جان شیر خان نے کہا کہ ہمارے خصوصی اور معذور کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان کھلاڑیوں نے کئی بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ سپانسر کو بھی ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ اس سے صحت مند معاشرہ بھی جنم لیتا ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top